امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں
اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور ہونے کو المناک کہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ
کیا اقوام متحدہ کے پاس کافی صلاحیت ہے لیکن اب یہ ایک کلب کی طرح ہے
جہاں لوگ ملتے ہیں، بات کرتے ہیں اور اچھا وقت گزارتے ہیں۔ یہ کافی
افسوسناک ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی
ساحل پر اسرائیلی بستیوں کو بسائے جانے کے خلاف لائی
گئی تجویز کے معاملے میں اسرائیل نے مسٹر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ سلامتی
کونسل میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کریں۔ امریکہ کے سبکدوش ہونے والے
صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرارداد
پر اپنے ویٹو حق کا استعمال نہ کرکے ووٹنگ سے غائب رہی تھی۔